کھجور

کھجورکے نئے باغات لگانے کیلئے زیربچہ اکتوبرکے آخرمیں منتقل کرنے کی ہدایت

قصور(عکس آن لائن):ترجمان محکمہ زراعت قصور نے کھجورکے نئے باغات لگانے کیلئے زیربچہ اکتوبرکے آخرمیں منتقل کرنے کی ہدایت کی ہے اور کھجورکی منظورشدہ اقسام شکری، کڑ، ڈھیڈی،شامران،عیدل شاہ،حلاوی، اصیل، زاہدی، کپڑا،ہیمن والی،بصرہ والی،فصلی،تاروالی، ماکھی اور حلینی کاشت کرنے کا بھی مشورہ دیاہے۔ انہوں نے اے پی پیکوبتایا کہ پاکستان میں بلوچستان کھجورپیداکرنیوالا اہم علاقہ ہے جبکہ اس کے علاوہ خیرپور سندھ، ڈیرہ اسماعیل خان سرحدکے علاوہ پنجاب میں مظفرگڑھ،ڈیری غازی خان،بہاولپور اورجھنگ کھجورپیداکرنے والے علاقے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ باغبان کھجور کے نئے باغات لگانے کیلئے زیربچہ رواں ماہ اکتوبرمیں فوری منتقل کردیں کیونکہ رواں ماہ اکتوبر کے مہینے میں کھجور کے پودوں سے زیربچہ علیحدہ کئے جاتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کھجور کی منظورشدہ اقسام کی اوسط پیداوار 80سے130کلوگرام فی پوداہے جبک کھجور کیلئے گرم و خشک آب و ہوا درکار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں