بیرسٹرسیف

کچے کے ڈاکوں کو سندھ، پنجاب کے وائٹ کالر ڈاکوں کی سپورٹ حاصل ہے،بیرسٹرسیف

پشاور (عکس آن لائن ) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹرسیف نے کہا ہے کہ سندھ اور پنجاب کے وائٹ کالر ڈاکوں کی پوری سپورٹ حاصل ہے۔ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹرسیف کاکہنا ہے کہ سندھ اور پنجاب میں کچے ڈاکو کا راج ہے، پکے ڈاکوں کو پنجاب میں پاور شیئرنگ کی پڑی ہے، سندھ اور پنجاب کے سرحدات پر کچے، کراچی اورلاہورمیں پکے ڈاکو لوٹ مار کررہے ہیں۔

بیرسٹرسیف نے کہا کہ کچے کے ڈاکو لوٹتے ہیں اور جان لے لیتے ہیں، پکے کے ڈاکو قوم کے مستقبل سے کھیل رہے ہیں، کچے کے ڈاکو وائٹ کالر ڈاکو مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی بی ٹیم ہے، کچے کے ڈاکوں کو سندھ اور پنجاب کے وائٹ کالر ڈاکوکی پوری سپورٹ حاصل ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ سندھ اور پنجاب کے حکمران کچے کے ڈاکوں کو اسلحہ تک فراہم کرتے ہیں، راج کماری مریم نواز رحیم یار خان واقعے پر روایتی ڈرامہ بازی کررہی ہے، جب تک وائٹ کالر ڈاکو ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا خاتمہ نہ ہوگا تب تک کچے کے ڈاکو بھی دندناتے پھریں گے۔