مدیحہ شاہ

کورونا وباء کے تھمنے کے بعد ہمیں نئے عزم اور ولولے کیساتھ میدان عمل میں آنا ہوگا ‘ مدیحہ شاہ

لاہور(عکس آن لائن) نامور اداکارہ ، پاک شوبز فرنٹ کی صدر مدیحہ شاہ نے کہا ہے کہ ہمیں کورونا وباء کے تھمنے کے بعد ایک نئے عزم اور ولولے کے ساتھ میدان عمل میں آنا ہوگا ، پاک شوبز فرنٹ کے پلیٹ فارم سے ملک بھر میں مستحق فنکاروں اور ہنر مندوں کی مدد کا سلسلہ جاری ہے اور یہ کام بلا تعطل جاری رہے گا۔

ایک انٹر ویو میں مدیحہ شاہ نے کہا کہ بہت سے فنکار اس پلیٹ کے ذریعے مستحق ساتھیوں کی مدد کر رہے ہیں اور اس کا اجر انہیں اللہ تعالیٰ کی ذات دے گی ۔ بہت سے فنکار انفرادی طور پر بھی مستحق فنکاروں اور ہنر مندوں کی مد دکر رہے ہیں ۔ ہر مستحق شخص کی مدد ہونی چاہیے چاہے وہ کسی پلیٹ فارم سے ہو یا انفرادی طو رپر کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ میری تمام مخیر حضرات سے اپیل ہے کہ وہ اس کار خیر میں ہمارا ساتھ دیں تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق لوگوں تک امداد پہنچ سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں