صدر مملکت

کورونا اپنی ہیئت تبدیل کر کے وار کررہا ہے، پاکستان نے اس کے پھیلاوکا مقابلہ کیا جو جاری رکھنا چاہیئے،صدر مملکت

اسلام آ باد (نمائندہ عکس) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ کورونا اپنی ہیئت تبدیل کر کے وار کررہا ہے، پاکستان نے اس کے پھیلاوکا مقابلہ کیا جو جاری رکھنا چاہیئے ۔ تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے کورونا وبا سے بچا کے متعلق اہم پیغام جاری کیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں صدر مملکت نے ویکسینیشن کے متعلق بات کی ہے۔ ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ کورونا اپنی ہیئت تبدیل کر کے وار کررہا ہے، پاکستان نے اس کے پھیلاوکا مقابلہ کیا جو جاری رکھنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم معاشی طور پر مضبوط ہونا چاہتے ہیں تو ہمیں اضافی حکومتی اخراجات بچانے کے لیے صحت مند رہنا اور بیماریوں سے بچنا چاہیے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی خاتون اول بیگم ثمینہ علوی کے ہمراہ کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگوانے کے لئے ایف نائن پارک پہنچے تھے۔ صدر مملکت اور خاتون اول نے اپنی باری پر بوسٹر ڈوز لگوائی اور ساتھ ہیعوام کو وقت پر بوسٹر ڈوز لگوانے کی تاکید بھی کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ کورونا کے خلاف جنگ ابھی جاری ہے اور پوری قوم کو ملکر اس وبا کا مقابلہ کرنا ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں