کورنگی اللہ والا ٹائون کراچی

کورنگی اللہ والا ٹائون کراچی میں 4 منزلہ رہائشی عمارت زمین بوس ہوگئی

کراچی (عکس آن لائن ) کورنگی کراسنگ پر اللہ والا ٹائون میں 4 منزلہ رہائشی عمارت گرگئی جس کے نتیجے میں متعدد افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے.
ریسکیو حکام کے مطابق عمارت کے ملبے سے 6 زخمیوں کونکال کر اسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ باقیوں کی تلاش جاری ہے تاہم ملبہ اٹھانے کے لیے ہیوی مشینری بھی طلب کرلی گئی ہے.
علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کاروائیاں شروع کردیں بعد ازاں اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور امدادی سرگرمیوں کا آغاز کردیا.
ڈی جی ایس بی سی اے آشکار داوڑ نے عمارت گرنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ گرنے والی عمارت 80 گز کے پلاٹ پر تعمیر کی گئی تھی اور متاثرہ عمارت گرائونڈ پلس فور تھی جبکہ بلڈنگ چائنہ کٹنگ کرکے قبضے کی جگہ پر بنائی گئی تھی.

اپنا تبصرہ بھیجیں