مزمل اسلم

کوئی ذرا سمجھائے 45فیصد مہنگائی کرکے کیا ملک بچانے کا بیان سمجھ آتا ہے؟ مزمل اسلم

اسلام آباد(نمائندہ عکس)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وزارت خزانہ کے سابق ترجمان مزمل اسلم نے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کوجیمز بانڈ قرار دیا ہے، ہفتہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ میں مزمل اسلم نے لکھا کہ کوئی ذرا سمجھائے 45 فیصد مہنگائی کرکے کیا ملک بچانے کا بیان سمجھ آتا ہے؟

پی ٹی آئی رہنما نے اپنے مختصر ٹوئٹ بیان کا اختتام اس جملے پر کیا ہے کہ الٹا یہ کہنا چاہیے ہم نے ملک ڈبو دیا، مفتاح 007۔

اپنا تبصرہ بھیجیں