میٹرک

کوئٹہ‘ میٹرک کے ملتوی شدہ سالانہ امتحانات کا دوبارہ آغاز کر دیا گیا

کوئٹہ (نمائندہ عکس)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں میٹرک کے ملتوی شدہ سالانہ امتحانات کا دوبارہ آغاز کردیا گیا ہے۔چیئرپرسن ثانوی بورڈ کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث امتحان دو روز کے لیے ملتوی کردیے تھے۔ چیئرپرسن ثانوی بورڈ نے بتایا کہ ملتوی شدہ امتحان کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ چیئرپرسن ثانوی بورڈ نے مزید کہا کہ آج سے تمام پرچے ڈیٹ شیٹ کے مطابق ہوں گے ۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں ممکنہ دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کردیا گیا تھا۔کوئٹہ شہر میں 48 گھنٹے کا شدید خطرہ ہے جس کے باعث تمام تر تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔اس صورتحال کی پیش نظر سیکورٹی فورسز کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں شہر بھر میں سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات کردی گئی تھی۔اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے عوام کو دو دن بازاروں اور پرہجوم جگہوں سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

دہشتگردی کے ممکنہ خطرے کے پیشِ نظر محکمہ داخلہ بلوچستان نے سیکیورٹی ہائی الرٹ جاری کرنے اور شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر سخت نگرانی کے لیے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنر اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مراسلہ جاری کردیا۔اعلامیہ کے مطابق حالیہ تھریٹ کے پیش نظر بلوچستان یونیورسٹی بند رہے گی، بلوچستان یونیورسٹی 2 روز کے لیے بند رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں