کوئٹہ

کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں ممکنہ دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری ‘تعلیمی ادارے بند

کوئٹہ (نمائندہ عکس)کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں ممکنہ دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔کوئٹہ شہر میں 48 گھنٹے کا شدید خطرہ ہے جس کے باعث شہت کے تمام تر تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس صورتحال کی پیش نظر سیکورٹی فورسز کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں شہر بھر میں سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے عوام کو دو دن بازاروں اور پرہجوم جگہوں سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔دہشتگردی کے ممکنہ خطرے کے پیشِ نظر محکمہ داخلہ بلوچستان نے سیکیورٹی ہائی الرٹ جاری کرنے اور شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر سخت نگرانی کے لیے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنر اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مراسلہ جاری کردیا۔اعلامیہ کے مطابق حالیہ تھریٹ کے پیش نظر بلوچستان یونیورسٹی بند رہے گی، بلوچستان یونیورسٹی 2 روز کے لیے بند رہے گی۔

دوسری جانب شہر کے حساس مقامات پر سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے ریلوے اسٹیشن اسپتالوں بازاروں میں پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے گشت میں اضافہ کردیا گیا ہے محکمہ داخلہ بلوچستان نے تمام کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز اور پولیس افسران کو الرٹ رہنیاور شہر کے خارجی و داخلہ راستوں پر کڑی نگرانی کی ہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں