کنگنا رناوت

کنگنا رناوت نے مادھوری ڈکشٹ کو لیجنڈ قرار دیدیا

ممبئی (عکس آن لائن)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کنگنا رناوت سینئر اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کی شاندار اداکارانہ صلاحیتوں سے بہت زیادہ متاثر ہیں۔ کنگنا رناوت نے اپنی انسٹا اسٹوری پر مادھوری ڈکشٹ کی فلم ‘ہم آپ کے ہیں کون’ کے ٹائٹل سانگ سے ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا ہے۔اْنہوں نے یہ ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’میں نے ابھی اپنی نائٹ شفٹ مکمل کی ہے جس کے بعد سب سے اچھی بات یہ ہوئی کہ مجھے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ کی ٹائم لائن پر یہ ویڈیو کلپ ملا۔

اْنہوں نے مزید لکھا کہ’صرف لیجنڈز ہی ایک سنگل شوٹ کے لیے اتنی دیر تک اتنے اچھے انداز میں ٹھہر سکتے ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل 2020ء میں مادھوری ڈکشٹ نے بھی ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران کنگنا کی تعریف کی تھی۔ مادھوری نے کہا تھا کہ ‘کنگنا بہت اچھی اداکارہ ہیں۔ وہ کسی بھی کردار میں جلد اپنے آپ کو ڈھال لیتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں