ماسکو(عکس آن لائن)شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کی دورہ روس میں کانفرنس میں شرکت کے ساتھ صدر پیوٹن سے بھی ملاقات متوقع ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کریملن کا کہنا تھا کہ صدر پیوٹن کی شمالی کوریا سربراہ سے ملاقات ہوسکتی ہے، ضرورت ہوئی تو دونوں رہنما ون آن ون ملاقات کریں گے۔
کم جونگ کے دورے میں شمالی کورین اور روسی وفود کی ملاقات ہوگی۔صدر پیوٹن نے روس میں ہونے والی کانفرنس میں شمالی کورین سربراہ کو مدعو کیا ہے۔