چین - کمبوڈیا

کمبوڈیا میں “چین – کمبوڈیا کی مشترکہ تقدیر ، نیامشترکہ سفر” کے موضوع پر سیمنار

کمبو ڈیا (عکس آں لائن) سی ایم جی کے ایشیا اینڈ افریقہ پروگرامنگ سینٹر نے کمبوڈیا کی سینٹ اور کمبوڈیا -چین تعلقات کی ترقیاتی ایسوسی ایشن کے ساتھ مل کر کمبوڈیا کی سینٹ میں “چین اور کمبوڈیا کی مشترکہ تقدیر،نیا مشترکہ سفر” کے موضوع پر سیمنار کا اہتمام کیا ۔ کمبوڈیا کے نائب وزیر اعظم ہور نام ہونگ نے سیمینار کے لیے تہنیتی خط ارسال کیا۔سیمینار میں وزیراعظم آفس، سینیٹ کونسل، وزارت تجارت، وزارت خارجہ، وزارت اطلاعات اور دیگر وزارتوں کے اہل کاروں ، ماہرین، اسکالرز اور نوجوان طلباسمیت تقریبا ایک سو افراد نے شرکت کی۔شرکاء نے سی پی سی کی 20 ویں قومی کانگریس کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ چینی طرز کی جدیدیت کی جامع ترقی کمبوڈیا کی ترقی کے لیے نئے مواقع فراہم کرے گی اور کمبوڈیا -چین جامع اسٹریٹیجک کوآپریٹو شراکت داری کو مزید گہرا کیا جائے گا۔

سی پی سی کی 20 ویں قومی کانگریس کے نمائندے این شیاؤیو نے ویڈیو کے ذریعے شرکاء کو 20 ویں قومی کانگریس میں شرکت سے متعلق اپنے احساسات کا تذکرہ کرتے ہوئے چینی طرز کی جدیدیت کی خصوصیات اور دنیا کے سامنے لائے جانے والے بڑے ترقیاتی فوائد بیان کیے۔ انہوں نے کہا کہ چین کمبوڈیا ہم نصیب معاشرے کا تصور محض ایک تصور نہیں ، بلکہ اسے دونوں ممالک کے عوام کی روزمرہ زندگی میں ضم کیا گیا ہے اور اس کا تعلق دونوں ممالک کی طویل مدتی سیاسی، معاشی اور سماجی ترقی سے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں