ثناء جاوید

کسی بھی فنکار کو لوگوں کی خوشی کیلئے اپنے ساتھ جڑے ہوئے غموں کو چھپانا پڑتا ہے ‘ ثناء جاوید

لاہور(عکس آن لائن) نامور اداکارہ ثناء جاوید نے کہا ہے کہ موجودہ مقام انتھک محنت کی وجہ سے حاصل کیا ہے اوراسے بر قرار رکھنے کیلئے اس سے زیادہ لگن اور محنت سے کام کرنے کی ضرورت ہوتی ہے ،فنکار بڑا حساس ہوتا ہے لیکن اسے لوگوں کی خوشی اور تفریح کیلئے اپنے ساتھ جڑے ہوئے غموں کو چھپانا پڑتا ہے،ہمارے ہاں لوگوں کو دوسروں کی نجی زندگی میں مداخلت کرنے کی عادت پڑ چکی ہے جو انتہائی غیر اخلاقی حرکت ہے۔

ایک انٹر ویو میں ثناء جاوید نے کہا کہ نجی ٹی وی چینلز کی وجہ سے فنکاروں کو کام کے بے پناہ مواقع میسر آئے ہیں جس سے مقابلے کا رجحان بھی پیدا ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میرا کسی سے کوئی مقابلہ نہیں ،میں اپنی خود سب سے بڑی ناقد ہوں اور خود احتسابی کی قائل ہوں، میں سمجھتی ہوں کہ انسان کو اپنی غلطیوں سے سیکھنا چاہیے ۔ اداکارہ نے کہا کہ شوبز کی دنیا میں روشنیاں اور رنگینیاں نظر آتی ہیں لیکن یہ بڑی مشکل شعبہ ہے جس میں آپ کو بڑی قربانی دینی پڑتی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں