نثار احمد

کسووال:جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے لئے آخری دم تک لڑوں گا- ایس ایچ او نثار احمد

کسووال (نمائندہ عکس آن لائن) جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے لئے آخری دم تک لڑوں گا۔ عید کے موقع پر علاقہ میں گشت

کے نظام کو مزیدموثر بنایا گیا ہے۔ ایس ایچ اوکسووال نثار احمد بھٹی کی کسووال پریس کلب رجسٹرڈ کے سینئر اراکین سے

خصوصی گفتگو۔ تھانہ کسووال کے ایس ایچ او نثار احمد بھٹی نے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کے ناسور ہیں انہیں ختم کرنا

میری اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کبھی کسی سے نا انصافی نہیں کی ،میری کوشش ہوتی ہے کہ ظالم کو قانون کے مطابق سزا ،

مظلوم کی حق اور سچ کی بنیاد پر داد رسی کی جائے۔منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے لئے دن رات ایک

کر رکھا ہے ،ان سماج دشمن عناصر کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا۔عید کے موقع پر علاقہ بھر میں گشت کے نظام کو

مزیدموثربنایا گیا ہے ۔ شہریوں کیلئے ہمیشہ تھانہ کے دروازے کھلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈی پی او ساہیوال امیر تیمور

کی خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پی چیچہ وطنی ساجد محمود گوندل کی سربراہی میں سماج دشمن عناصر اورمنشیات فروشوں

کیخلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں