کرس گیل

کرس گیل کی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے متعلق پہلی پیشگوئی غلط ثابت

لاہور ( نمائندہ عکس) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے متعلق کی جانے والی پہلی پیشگوئی غلط ثابت ہو گئی۔ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بلے باز کرس گیل نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے فائنل کے لیے آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کو فیورٹ قرار دیا تھا۔کرس گیل کی پیشگوئی کو ان ہی کے ملک کی ٹیم نے غلط ثابت کر دیا۔بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے جارح مزاج بلے باز کرس گیل نے کہا تھا کہ مجھے لگتا ہے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا فائنل میزبان آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

ہوبارٹ میں کھیلے گئے اس میچ میں شکست کے بعد ویسٹ انڈیز ٹی ٹونٹی ورلڈ کے سپر 12 مرحلے میں کوالیفائی نہ کرسکی اور 2 مرتبہ کی چمپئن ٹیم پہلے مرحلے میں ہی باہر ہوگئی۔واضح رہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے پہلے رائونڈ کے 11 ویں میچ میں آئرلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 9 وکٹ سے شکست دی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں