بلاول بھٹو زرداری

کراچی کے امن و ترقی پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے، بلاول بھٹو زرداری

کراچی (نمائندہ عکس)پی پی پی چیئرمین و وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کراچی کے امن و ترقی پر کوئی آنچ آنے نہیں دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پی پی پی چیئرمین و وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کراچی کے علاقے کھارادر میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے میں جانی نقصان پر افسوس ہوا ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یقین ہے، پولیس اور دیگر ادارے مل کر مجرموں کو بہت جلد از جلد قانون کی گرفت میں لائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کسی بھی نام اور شکل میں ہو، انسانیت کی دشمن ہے، شہریوں کو یقین دلاتا ہوں کہ کراچی کے امن و ترقی پر کوئی آنچ آنے نہیں دیں گے۔پی پی پی چیئرمین نے دھماکے میں زخمی ہونے والے شہریوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں