مصطفی کمال

کراچی والے اپنا چوکیدار بدلیں، ملک آٹو پر چل رہا ہے کسی کو فکر نہیں ، مصطفی کمال

کراچی(نمائندہ عکس)چیئرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفی کمال نے کہا ہے کہ کراچی والے اپنا چوکیدار بدلیں کیونکہ جس گھر کا چوکیدار چوروں سے مل جائے اس گھر کو کوئی نہیں بچا سکتا، ہفتہ کوکراچی میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہا کہ دنیا بھر میں ادارے لوکل گورنمنٹ کے ماتحت کیے جاتے ہیں لیکن یہاں لوکل گورنمنٹ کے پاس اختیارات ہی نہیں ہوتے،مصطفی کمال نے کہا کراچی میں بارش کی تباہ کاریوں پر کوئی پوچھنے والا نہیں ہے،

نالوں کی صفائی بارش شروع ہونے کے بعد شروع نہیں کی جاتی جبکہ 80فیصد کراچی کا مسئلہ پینے کے صاف پانی کا ہے،انہوں نے کہا کہ یہ ملک آٹو پر چل رہا ہے، ایسے میں کراچی کی کس کو فکر ہے، ایم کیو ایم پہلے بھی حکومت میں تھی آج بھی ہے، اللہ تعالی نے آخری بار ہم سے اس شہر کا کام لیا تھا، ہم دوبارہ اس شہر کو اچھا بنا سکتے ہیں،چیئرمین پاک سرزمین پارٹی کا کہنا تھا کہ ہمارے ہاتھ کا بنا ہوا شہر ہی چل رہا ہے، کراچی والے اپنا چوکیدار بدلیں کیونکہ جس گھر کا چوکیدار چوروں سے مل جائے اس گھر کو کوئی نہیں بچا سکتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں