کراچی(عکس آن لائن ) کراچی میں ہاکس بے میں اٹامک انرجی پلانٹ پر کام کرنے والے 200 سے زائد چینی باشندے ڈینگی کا شکار ہو گئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کراچی میں ایک ہی مقام سے 200 سے زائد ڈینگی کے مریض سامنے آئے ہیں اور یہ تمام افراد چینی باشندے ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ چینی باشندے ہاکس بے میں اٹامک انرجی پلانٹ پر کام کر رہے تھے تاہم تمام افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔واضح رہے کہ صوبے میں رواں سال اب تک 1200 سے زائد افراد ڈینگی وائرس کا شکار ہو چکے ہیں جن میں سے 6 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- عالمی جواب دہندگان کی ڈبلیو ٹی او قوانین کو پامال کرنے پر امریکہ کی مذمت ، چینی میڈ یا
- عوامی کانگریس کا نظام چین کے قومی حالات اور حقائق سے مطابقت رکھتا ہے، چینی صدر
- جرمنی کے اقدامات سے آبنائے تائیوان میں سکیورٹی خطرات بارے اضافہ ہوا ہے، چینی فو جی عہد یدار
- چینی افواج سالمیت کا دفاع کرنے کی مضبوط صلاحیت رکھتی ہے، چینی وزارت دفاع
- چین میں مقررہ حجم سے زیادہ صنعتی اداروں کی اضافی قیمت میں سال بہ سال 4.5 فیصد اضافہ