زمین ڈاٹ کام

کراچی میں زمین ڈاٹ کام کی جانب سے دو روزہ پراپرٹی سیلز ایونٹ کا شاندار انعقاد، شہریوں کی کثیر تعداد میں شرکت

کراچی(عکس آن لائن)پاکستان کے سب سے بڑے رئیل اسٹیٹ پورٹل زمین ڈاٹ کام کی جانب سے شہر قائد کے نجی ہوٹل میں پراپرٹی سیلز ایونٹ کا شاندار انعقاد کیا گیا ۔

ایونٹ میں زمین ڈاٹ کام کی جانب سے رومی آئیکون، سعیدہ ریزیڈنسی، عزیز ایکسلنسی اور اطہرامن کیسل سمیت کل 23 پراپرٹی منصوبے نمائش کے لیے پیش کئے گئے ۔پراپرٹی سیلز ایونٹ میں سینئر ڈائریکٹر سیلز طہٰ محمود کے ساتھ ڈائریکٹر سیلز شعیب انیس سمیت دیگرسینئرعہدیداران بھی رہنمائی کیلئے موجود تھے ایونٹ میں پیش کئے جانے والے منصوبوں کی مارکیٹنگ اور فروخت کے تمام حقوق صرف زمین ڈاٹ کام کو حاصل ہیں۔

زمین ڈاٹ کام
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زمین ڈاٹ کام کے سینئر ڈائریکٹر سیلز ساؤتھ طہٰ محمود کا کہنا تھا کہ پراپرٹی سیلز ایونٹس کا بنیادی مقصد عوام کو پراپرٹی کی خریدو فروخت سے متعلق تمام تر رہنمائی ایک ہی چھت تلے فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے اِس ریجن میں سرمایہ کاری کے سنہرے مواقع موجود ہیں اور آنے والے وقت میں پراپرٹی کے شعبے میں کی گئی سرمایہ کاری اچھا منافع دے گی۔
زمین ڈاٹ کام کے ڈائریکٹرسیلز شعیب انیس کا کہنا تھا کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے، اس شہر میں رونما ہونے والی معاشی تبدیلیاں ملک بھر میں اثر رکھتی ہیں لہذا یہاں منعقد ہونے والا پراپرٹی ایونٹ ملک بھر کی پراپرٹی مارکیٹ کیلئے فائدہ مند ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں