کراچی میں دھماکے

کراچی میں دھماکے کے بعدپولیس متحرک ہو گئی‘ بن قاسم اور شاہ لطیف ٹاون سے 38 مشتبہ افراد زیر حراست

کراچی(نمائندہ عکس) شہر قائد میں دھماکے کے بعدپولیس متحرک ہو گئی‘ملیر پولیس نے پوچھ گچھ کے لیئے 38 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

کراچی میں دھماکے کے بعد ملیر پولیس نے بن قاسم اور شاہ لطیف ٹاون میں رات گئے کیئے گئے آپریشن کے دوران 286 گھروں کی تلاشی لی، جس میں 38 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

اس موقع پر پورے علاقے کی ناکہ بندی کی گئی اور آنے اور جانے والے افراد سے بھی پوچھ گچھ کی گئی۔ پولیس کے مطابق مشتبہ افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے، مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں