مصطفی کمال

کراچی تباہ ہوگا تو پاکستان کو خمیازہ بھگتنا پڑے گا، مصطفی کمال

کراچی (نمائندہ عکس ) چیئرمین پی ایس پی مصطفی کمال نے کہا ہے کہ کراچی تباہ ہوگا تو پاکستان کو خمیازہ بھگتنا پڑے گا، سندھ میں گزشتہ دنوں الیکشن میں ایسا لگا کہ ڈاکو بھی سندھ حکومت کے اور پریزائڈنگ افسر بھی سندھ حکومت کے ہیں، سندھ حکومت پیپلز پارٹی کی جاگیر بن چکی ہے اور الیکشن کمیشن بھی انکے ساتھ ملا ہے، الیکشن کروانے کی کیا ضرورت ہے پیپلز پارٹی سے نام لیکر اعلان کردیا جائے، یہ اقدامات پاکستان کو تباہ کررہے ہیں۔ احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ایس پی مصطفی کمال نے کہا کہ پچھلی حکومت چلانے کے لئے پیپلز پارٹی کو کھلی چھوٹ دی تھی، آج بھی شہباز حکومت چلانے کے لئے کھلی چھوٹ دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست پاکستان کے ادارے بھی اس تباہی کے ذمہ دار ہیں، ضمنی انتخابات میں ماضی کی کالعدم جماعت کھلے عام فائرنگ کرتی رہی۔ چیئرمین پی ایس پی کا کہنا تھا کہ کراچءکو 13 سال سے پینے کا پانی نہیں دیا، ایک نیا اسکول اور کالج نہیں بنایا گیا، 13 سالوں میں دس نئی بسیں لائے اس سے زیادہ مالیت کے اشتہارات دیدیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی والوں کی جیبوں سے اربوں روپے نکالے جارہے ہیں، ایک دو دن کی بات نہیں سالہا سال سے یہی ہورہا ہے ۔مصطفی کمال نے کہا کہ پاکستان کے غریب لوگ بغاوت پر آگئے تو حکمرانوں کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی، اداروں سے کہتا ہوں نیوٹرل سیاست میں رہا جاتا ہے امن وامان کی صورتحال میں نیوٹرل نہیں رہا جاتا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی تباہ ہوگا تو پاکستان کو خمیازہ بھگتنا پڑے گا، اگر آج صحیح کام کریں گے تو مستقبل بہتر ہوسکتا ہے۔ چیئرمین پی ایس پی کا کہنا تھا کہ این اے 245 ضمنی الیکشن میں پی ایس پی بھرپور حصہ لے گی، ضمنی الیکشن میں ہمارے ہیوی ویٹ امیدوار موجود ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن پیپلز پارٹی کی بی ٹیم کا کردار ادا کرنا بند کرے، الیکشن کمیشن کو کہتا ہوں کہ نیوٹرل رہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں