افتخار ٹھاکر

کامیڈین اداکار افتخار ٹھاکر کا ذاتی فلم بنانے کا فیصلہ

لاہور( عکس آن لائن)نامور کامیڈین اداکار افتخار ٹھاکر نے ذاتی فلم بنانے کا فیصلہ کر لیا اور ان دنوں وہ اپنے نئے پراجیکٹ کی تیاریوں میں مصروف ہیں ۔ بتایا گیا ہے فلم کاتمام پیپر ورک مکمل کر لیا گیا ہے ، کاسٹ کے چنائو کیلئے مشاورت بھی جاری ہے اوریہ مرحلہ جلد مکمل کر کے عنقریب فلم کی شوٹنگ کا آغاز کر دیا جائے گا۔

بتایا گیا ہے کہ افتخار ٹھاکر مزاحیہ اور اصلاحی فلم بنانے کی سوچ رکھتے ہیں جس میں پاکستان کے نامور اداکاروں کو کاسٹ کیا جائے گا۔ اداکار افتخار ٹھاکر خود بھی فلم میں کردار نبھائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں