نیو یارک(عکس آن لائن)اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان (ٹی ٹی پی)پاکستان پر حملوں کیلئے افغان سرزمین استعمال کرتی ہے،سلامتی کونسل میں افغانستان پر اجلاس سے خطاب میں منیر اکرم کا کہنا تھا کہ امید کرتے ہیں عبوری افغان حکومت اپنے وعدے پورے کرے گی،
انہوں نے زوردیا کہ سلامتی کونسل کو افغانستان سے تعلقات معمول پر لانے کیلئے حکمت عملی وضع کرنی چاہیے،منیر اکرم نے کہا کہ افغانستان کو کرنسی اور اشیا کی اسمگلنگ پاکستانی معیشت پر منفی اثرات مرتب کرتی ہے،جنرل اسمبلی سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ تعمیری بات چیت ہورہی ہے۔ تاہم افغانستان سے کالعدم ٹی ٹی پی اور داعش پاکستان میں دہشتگرد حملے کر رہے ہیں، چاہتے ہیں کہ کابل ان حملوں کو روکنے میں پاکستان کی مدد کرے۔