السی

کاشتکار وں کو فوری طور پر السی کی منظور شدہ قسم چاندنی 1988 کی کاشت شروع کرنے کا مشورہ

فیصل آباد (عکس آن لائن):محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کومشورہ دیا ہے کہ وہ السی کی کاشت فوری طور پر شروع کردیں تاکہ بروقت کاشت مکمل ہونے کی صورت میں بہتر پیداوار کا حصول ممکن ہو سکے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فیصل آبادڈاکٹر خالد اقبال نے بتایاکہ السی کی کاشت فوری شروع کرکے 15 اکتوبر تک مکمل کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ السی کی کاشت کیلئے درمیانی میرازمین کا انتخاب انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار السی کی منظور شدہ قسم چاندنی 1988 کی کاشت کیلئے زمین میں 2سے 3 مرتبہ مٹی پلٹنے والا ہل چلاکر اسے 2 سے 3 مرتبہ سہاگہ دیں تاکہ زمین نرم و بھربھری ہونے کے ساتھ ساتھ بہترین طور پر تیار ہو سکے۔

انہوں نے بتایاکہ السی کی فصل کو بذریعہ ڈرل کاشت کرتے ہوئے اس کی قطاروں کا درمیانی فاصلہ بھی 30 سینٹی میٹر تک ہونا چاہیے۔ انہوں نے بتایاکہ نہری علاقوں میں 6کلو گرام فی ایکڑ اور بارانی علاقوں میں 8کلوگرام فی ایکڑ بیج ڈال کر بمپر کراپ حاصل کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ اس ضمن میں مزید رہنمائی و مشاورت کیلئے ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھی رابطہ کیاجاسکتاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں