مکئی

کاشتکار مکئی کی سنتھیٹک اقسام کو کھاد کی مطلوبہ مقدار ڈال دیں ،ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت (توسیع)قصور

قصور(عکس آن لائن):ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت (توسیع)قصورمحمداکرم طاہرنےکاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ مکئی کی سنتھیٹک اقسام کو کھاد کی مطلوبہ مقدار ڈال دیں جبکہ آبپاش علاقو ں میں درمیانی زرخیز زمین کیلئے 2بوری ڈی اے پی، ایک بوری پوٹاشیم سلفیٹ یا 5بوری سنگل فاسفیٹ18فیصد اور ڈیڑھ بوری پوٹاشیم سلفیٹ وپونی بوری بھی ڈالی جاسکتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ کاشتکار بارانی علاقوں میں کھادکی مکمل مقدار بھی ڈال دیں، مکئی کی فصل کو علاقے کے موسمی حالات کے پیش نظرپانی کی فراہمی کا سلسلہ بھی جاری رکھنا چا ہیئے

تاہم کھیت میں فالتوپانی کھڑانہ ہو، موسم میں نمی کے باعث کونپل کی مکھی بھی فصل پر حملہ آورہوسکتی ہے لہذاکاشتکار فصل کا بغور معائنہ جاری رکھیں اور اگرکسی جگہ پر کونپل کی مکھی کا حملہ نظر آئے تو فوری طورپر محکمہ زراعت توسیع کے عملہ کی مشاورت سے مناسب زہروں کا سپرے بھی کیاجائے تاکہ فصل کوبڑے نقصان سے بچایاجاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں