دھان

کاشتکار دھان کی فصل کی پیسٹ سکاٹنگ جاری ر کھیں، محکمہ زراعت قصور

قصور (عکس آن لائن):ترجمان محکمہ زراعت قصور نے کاشتکاروں کو دھان کی فصل کو بیماریوں سے بچا کے لیے پیسٹ سکاٹنگ جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ دھان کی فصل کو سنڈیوں اور مختلف بیماریوں سے بچانے کے لئے کسی غفلت یا کوتاہی کا مظاہرہ نہ کریں کیونکہ موسم کی تبدیلی کے ساتھ ان بیماریوں کا حملہ انتہائی خطرناک ثابت ہوسکتاہے۔انہوں نےبتایا کہ دھان کا بھبھکا ان کھیتوں میں زیادہ ہوتاہے جہاں پانی کھڑانہیں رہ سکتا لہذا ایسے کھیتوں میں گوبھ سے لیکر مونجر نکلنے کے دو ہفتے بعد تک سوکا نہ لگنے دیں بلکہ کوشش کریں کہ کھیت گارہ کی حالت میں رہے۔

انہوں نے بتایا کہ پتوں پر بھبھکا کی علامات ظاہر ہونے پر زرعی ماہرین کے مشورہ سے موزوں پھپھوندی کش زہرکا سپرے کریں اور15دن کے وقفہ سے ضرورت کے مطابق دوبارہ سپرے کریں۔ انہوں نے کہاکہ پتوں کے جراثیمی جھلسا کے حملہ کوکم کرنے کے لئے کھیت میں گوبھ سے لے کر پکنے تک وترکا پانی لگائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں