بینگن

کاشتکار بینگن کی فصل کی مناسب دیکھ بھال یقینی بنائیں ،محکمہ زراعت پنجاب

فیصل آباد (عکس آن لائن):محکمہ زراعت پنجاب نے بینگن کی فصل کو تنے کی سنڈی، پھل کی سنڈی، چست تیلے، سست تیلے، سفید مکھی اور جوں کے حملہ سے بچانے کیلئے فوری حفاظتی اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ کاشتکار بینگن کی فصل کی مناسب دیکھ بھال یقینی بنائیں اور اسے ضرررساں کیڑوں کے حملہ سے بچانے کیلئے بھی فوری تدارکی انتظامات کریں تاکہ انہیں مالی نقصان کاسامنا نہ کرناپڑے۔ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے کہاکہ تنے اور پھل کی سنڈی کے حملہ کی صورت میں فصل پر لارسبین یا طال سٹارکو 4 سے 5 سی سی فی لیٹر پانی میں ڈال کر سپرے کیاجائے۔

اسی طرح چست تیلے کے تدارک کیلئے ٹیماران یا سنڈافاس، سست تیلے سے بچا کیلئے ایڈوانٹیج یا ڈیلٹافاس، سفید مکھی سے بچا کیلئے موسپیلان یاپولو 4سے 5سی سی فی لیٹر، جوں کے حملہ کی صورت میں فینٹروتھیان 4 سے 5سی سی فی لیٹر ملا کر سپرے کیاجائے تاکہ پھل کو محفوظ رکھاجاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں