گنے کی فصل

کاشتکاروں کو گنے کی فصل کو کھلے سیاڑوں اور گہری کھیلیاں میں کاشت کرنے کی ہدایت

قصور (عکس آن لائن) ترجمان محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو گنے کی فصل کو کھلے سیاڑوں اور گہری کھیلیاں میں کاشت کرنے کی ہدایت کی ہے اورکہاہے کہ کمادکی کاشت کے لئے ہموار زمین میں گہرا ہل چلاکر مناسب تیاری کے بعد سہاگہ لگایاجائے اور پھر رجرکے ذریعے 10سے 12انچ کی گہری کھیلیاں چارفٹ کے فاصلے پر بنائی جائیں اور ان میں پہلے فاسفورس اور پوٹاش کی کھادیں ڈالیں اور پھر سیاڑوں میں سموں کی دولائنیں چھ انچ کے فاصلے پر اس طرح لگائیں کہ سموں کے سپرے آپس میں ملے ہوئے ہوں جس کے بعد ان کو مٹی کی ہلکی سی تہہ سے ڈھانپ دیاجائے اور بیج پر مٹی ڈالنے میں احتیاط کی جائے۔

انہوں نے بتایا کہ کاشتکار مذکورہ صورتحال میں سہاگہ نہ پھیریں بلکہ ہاتھ یا پاؤں سے مٹی ڈالیں اور ہلکا پانی لگادیں نیز مناسب وقفہ پر جب کھیلیاں خشک ہوجائیں تو دوبارہ پانی لگادیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں