مٹر

کاشتکاروں کو پھلیوں میں دانے بھر جانے پر مٹر کی اگیتی فصل کی برداشت شروع کرنے کی ہدایت

فیصل آباد(عکس آن لائن)محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پھلیوں میں دانے بھر جانے پر مٹر کی اگیتی فصل کی برداشت شروع کردیں اور چنائی میں تاخیر سے گریز کیاجائے تاکہ مٹر کی فصل کو نقصان سے بچایاجاسکے۔محکمہ کے ترجمان نے بتایاکہ مٹر کی اگیتی اقسام 2جبکہ پچھیتی اقسام 3چنائیاں دیتی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ کاشتکار چنائی کرتے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ پودے الٹ پلٹ نہ ہوں اور نہ ہی زمین سے پودوں کو اکھاڑاجائے۔ انہوں نے کہاکہ صبح کے وقت احتیاط سے چنائی کاوقت انتہائی موزوں ہے تاہم اگر انہیں دور کی منڈیوں تک فروخت کیلئے پہنچانا درکار ہو تو چنائی شام کو بھی کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار مٹر کی پھلیوں کی تازگی اور رنگت برقرار رکھنے کیلئے انہیں چنا کے بعد کپڑے کی صاف بوریوں میں پیک کریں تاکہ پھلیوں کو نقصان پہنچنے کا احتمال نہ رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں