لہسن

کاشتکاروں کو لہسن کی فصل کو جھلسا کی بیماری سے بچانے کے لئے فوری طورپر تین سے چار مرتبہ گوڈی اورجڑی بوٹیوں کی فوری تلفی کی ہدایت

قصور(عکس آن لائن):محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو لہسن کی فصل کو مختلف بیماریوں خاص کر جھلسا کی بیماری سے بچانے کے لئے فوری طورپر تین سے چار مرتبہ گوڈی اورجڑی بوٹیوں کی فوری تلفی کی ہدایت کی ہے۔ ترجمان محکمہ زراعت نے اے پی پیکوبتایا کہ پتوں کے جھلسا کی بیماری کے لہسن کی فصل پر حملہ آورہونے سے پتے اوپر سے سوکھنے لگتے ہیں،

جبکہ جوں جوں حملہ شدت اختیار کرتاہے تمام پتے خشک ہوکر چڑمڑہوجاتے ہیں اور اس طرح لہسن کی گٹھیوں کا سائزچھوٹا رہ جاتاہے اور فصل کو شدید نقصان کا سامناکرنا پڑتاہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس بیماری کی علامت اگرچہ کورے کے نقصان سے ملتی جلتی ہے لیکن اس بیماری کے جراثیم زیادہ نقصان دہ ہوتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں