تھریشننگ

کاشتکاروں کو تھریشننگ کے دوران ہو اکی سمت اور توڑی نکلنے کی سمت ایک ہی طرف رکھنے کی ہدایت

فیصل آباد۔(عکس آن لائن)کاشتکاروں کو تھریشننگ کے دوران ہو اکی سمت اور توڑی نکلنے کی سمت ایک ہی طرف رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہاگیاہے کہ کاشتکار تھریشر کھیت میں اس طرح کھڑا کریں کہ ہوا کی سمت کے باعث توڑی دانوں پر نہ گرے نیز گالا لگانے والا آدمی بھی تجربہ کار ہونا چاہیے تاکہ گہائی کے بعد کسی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔

جامعہ زرعیہ فیصل آبادکے ماہرین زراعت نے کہاکہ گند م کے گٹھوں میں کوئی سخت چیز،پتھر یالوہے کے ٹکڑے بھی نہیں ہونے چاہئیں کیونکہ یہ تھریشر میں موجود بلیڈوں کو سخت نقصان پہنچانے کا موجب بن سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ گہائی کے دورا ن وقتا فوقتا تھریشر کو بند کرکے اس کی جالی اور بال بیرنگ کی گریس وغیرہ چیک کرتے رہنا بھی ضروری ہے۔

انہوں نے کہاکہ گالے کی مقدار اور تھریشننگ کا وقت فصل میں نمی کے حساب سے متعین کریں اور گیلی فصل ہرگز تھریشر میں نہ ڈالیں۔ انہوں نے کہاکہ تھریشر کو لیول جگہ پر اس طرح کھڑا کیا جائے کہ اس کی شافٹ اور پلی ٹریکٹر کی شافٹ و پلی کے ساتھ ایک لائن میں ہونی چاہیے۔انہوں نے کہاکہ رات کو تھریشر پر کام کرنے والے آدمیوں کو ڈھیلے کپڑے نہیں پہننا چاہئیں جبکہ صافے یا چادر وغیرہ کے استعمال سے بھی گریز کرنا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں