ماچھیوال

ڈپٹی کمشنر وہاڑی نے مرکز خرید گندم ماچھیوال کا دورہ کیا ،گندم کی خریداری کے مراحل کا جائزہ لیا

ماچھیوال (نمائندہ عکس آن لائن ) ڈپٹی کمشنر وہاڑی مبین الہی نے مرکز خرید گندم ماچھیوال کا وزٹ کیا انہوں نے کاشتکاروں سے گندم کی خریداری کے مراحل کا جائزہ لیا ڈپٹی کمشنر مبین الہی نے مرکز خرید گندم میں کاشتکاروں کو فراہم کی جانیوالی سہولیات اور ریکارڈ کو بھی چیک کیا ڈپٹی کمشنر مبین الہی نے مرکز خرید گندم میں کاشتکاروں سے ملاقات کی کاشتکاروں نے گندم کی خریداری پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ڈپٹی کمشنر مبین الہی نے اس موقع پر کاہ کہ حکومتی ہدایت کے مطابق کاشتکاروں سے تمام گندم خرید کی جائے گی کاشتکاروں کو گندم خرید مراکز میں بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں مرکز خرید گندم پر کاشتکاروں کے بیٹھنے کیلئے سائے اور کرسیوں کا انتظام کیا گیا ہے مرکز خرید گندم پر کورونا ایس او پیز کا بھی خصو صی خیال رکھا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں