ڈونلڈ ٹرمپ

ڈونلڈ ٹرمپ کی 2سال بعد یوٹیوب اور فیس بک پر واپسی

واشنگٹن(عکس آن لائن)امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ 2 سال سے زائد عرصے کے بعد یوٹیوب اور فیس بک پر واپس آگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعے کو اپنے بحال کیے گئے فیس بک اور یوٹیوب اکاونٹس پر اپنی پہلی پوسٹس لکھیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پوسٹ میں اپنے 2016 کی تقریر کی ویڈیو لگائی جب انہوں نے صدارتی الیکشن میں کامیابی حاصل کی تھی۔ فیس بک پر ڈونلڈ ٹرمپ کے فالوورز کی تعداد34 ملین جب کہ یوٹیوب پر ان کے سبسکرائبرز کی تعداد 2.6 ملین ہے۔رپورٹس کے مطابق سوشل جو بائیڈن سے انتخابی شکست کی تصدیق کو روکنے کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں نیواشنگٹن میں امریکی کیپیٹل پر دھاوا بول دیا تھا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز نے 6 جنوری 2021 کے اس واقعے کے چند دن بعد ڈونلڈ ٹرمپ کے اکاونٹس بند کردیئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں