حنا دلپذیر

ڈراموںکے کرداروں کو کبھی بھی اپنی حقیقی زندگی میں انٹری نہیں دی ‘ حنا دلپذیر

لاہور(عکس آن لائن)نامور اداکارہ حنا دلپذیر نے کہا ہے کہ میںنے ڈراموںکے کرداروں کو کبھی بھی اپنی حقیقی زندگی میں انٹری نہیں دی ،اپنے گھر کے اندر بلبلے کے مشہور کردار”مومو” کی طرح نہ بولتی ہوں اور اس طرح چلتی ہوں ،اگر کبھی میری آواز موموکے کرداروالی ہو بھی جائے تو بیٹا کہتا ہے ماںگھر میں تو مومو نہ بنیں ۔ ایک انٹر ویو میں حنا دلپذیر نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو جو دیا ہے اسے قائم رکھنا اور اپنے اصل سے جڑے رہنا بہت ضروری ہے ۔

انہوںنے کہا کہ جب میں نے قدوسی صاحب کی بیوہ کیا تو اس کے سو کردار تھے جو ڈیزائن کئے گئے اور وہ صرف پچیس پر بند ہو گیا اور ابھی باقی کردار اسی طرح ہیں۔ انہوںنے کہا کہ میرے خیال میں آپ جو ہوتے ہیں اس کے برعکس آپ پر چھاپ لگتی ہے ،اداکار ہونے کا مقصدتو یہ ہے کہ اس پر امتحان توڈالو ۔ انہوںنے کہا کہ بلبلے کو اتنا طویل کرنے کا پروگرام نہیں تھا مجھے نبیل نے صرف ایک دن کا تھا اس کے بعد اس نے خو د ہی طوالت پکڑ لی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں