ڈاکٹریاسمین راشد

ڈاکٹرزکی ترقیوں کیلئے سروس سٹرکچر میں آسانیاں پیداکررہے ہیں’ ڈاکٹریاسمین راشد

لاہور(نمائندہ عکس)صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدسے آج چیئرمین پنجاب پبلک سروس کمیشن جنرل(ر)ملک ظفراقبال نے ملاقات کی۔اس موقع پر سپیشل سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹرفرخ نویداور پنجاب پبلک سروس کمیشن کے افسران بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشداور چیئرمین پنجاب پبلک سروس کمیشن جنرل(ر)ملک ظفراقبال کے درمیان ڈاکٹرزکی بھرتی بارے تبادلہ خیال ہوا۔پنجاب پبلک سروس کمیشن کی جانب سے ڈاکٹرزکی بھرتی کے حوالے سے صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدکو بریفنگ دی گئی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ عمران خان کی قیادت میں محکمہ صحت پنجاب نے ڈاکٹرزکی ریکارڈبھرتیاں کی ہیں۔گذشتہ ساڑھے تین سالوں کے دوران محکمہ صحت پنجاب میں سوفیصدمیرٹ پر 50ہزارسے زائدڈاکٹر،نرسزاور پیرامیڈیکل سٹاف بھرتی کیاگیاہے۔

اس سے قبل محکمہ صحت پنجاب 50فیصدخالی اسامیوں کے ساتھ چل رہاتھا۔ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرزکی کمی پوری کئے بغیرآنے والے مریض کے بہترعلاج معالجہ کو یقینی نہیں بنایاجاسکتا۔محکمہ صحت پنجاب نے 3200سے زائدنئی بھرتیوں کیلئے ریکوزیشن پنجاب پبلک سروس کمیشن کوبھجوادی گئی ہے۔محکمہ صحت پنجاب نے ڈاکٹرزکی سب سے زیادہ بھرتیاں کی ہیں۔

صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے مزیدکہاکہ ڈاکٹرزکی ترقیوں کیلئے سروس سٹرکچر میں بھی آسانیاں پیداکررہے ہیں۔محکمہ صحت پنجاب نے پہلی باراتنی بڑی تعدادمیں انیستھیزیالوجسٹ بھرتی کئے ہیں۔صوبائی وزیر صحت نے محکمہ صحت پنجاب کے افسران کو مزیدڈاکٹرزکی بھرتی کیلئے پنجاب پبلک سروس کمیشن سے مستقل رابطہ میں رہنے کی ہدایت بھی کی۔چیئرمین پنجاب پبلک سروس جنرل(ر)ملک ظفراقبال نے کہاکہ صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدکامحکمہ میں ڈاکٹرزکی بھرتی کیلئے متحرک ہوناانتہائی خوش آئندہے۔چیئرمین پنجاب پبلک سروس نے محکمہ صحت پنجاب میں ڈاکٹرزکی بھرتی کیلئے متعلقہ افسران کوریکروٹمنٹ پراسیس جلدی مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں