ڈائنیمک زیرو کووڈ پالیسی

چین کی ” ڈائنیمک زیرو کووڈ پالیسی ” انسداد وبا کے لیے بہترین انتخاب

بیجنگ (عکس آن لائن)چین کے قومی صحت کمیشن نے ایک میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ ملک کی ” ڈائنیمک زیرو کووڈ پالیسی ” وبا کی روک تھام اور کنٹرول اور اقتصادی اور سماجی ترقی کے لیے بہترین انتخاب ہے۔ کمیشن کے انسداد امراض مرکز کے ڈپٹی ڈائریکٹر لی چونگ لونگ نے بتایا کہ وبا کے پھیلاو کے بعد سے چینی حکومت نے ہمیشہ روک تھام کو اہمیت دی ہے اور عوام اور لوگوں کی زندگیوں کو اولین ترجیح دیتے ہوئے ” ڈائنیمک زیرو کووڈ پالیسی ” پر عمل درآمد کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شنگھائی، بیجنگ اور دیگر مقامات پر وبائی صورتحال پر فوری قابو پاتے ہوئے جلد از جلد سماجی سرگرمیوں کو بحال کیا جائے گا۔ وائرس میں مسلسل تغیرات کو مد نظر رکھتے ہوئے روک تھام اور کنٹرول کے اقدامات میں بہتری لائی گئی ہے اور وسائل کو مضبوط کیا گیا ہے ۔

لی نے مزید کہا کہ نیوکلک ایسڈ ٹیسٹنگ سمیت بہتر طبی علاج اور ویکسینیشن کا فروغ جاری رہے گا۔” ڈائنیمک زیرو کووڈ پالیسی ” نے پچھلے دو سالوں کے دوران لوگوں کی زندگیوں اور صحت کا مؤثر طریقے سے تحفظ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں