چین

چین کی وسیع منڈی میں غیر ملکی مالی اعانت سے چلنے والے اداروں کے لیے مواقع

بیجنگ (عکس آن لائن)چائنا پبلک ریلیشنز ایسوسی ایشن اور چائنا ایسوسی ایشن آف انٹرپرائزز ود فارن انویسٹمنٹ نے مشترکہ طور پر ایک بریفنگ کا انعقاد کیا۔

قومی ترقیاتی و اصلاحاتی کمیشن اور وزارت تجارت کے متعلقہ حکام نے چین میں غیر ملکی مالی اعانت سے چلنے والے اداروں، نئی ٹیکنالوجیز اور ای کامرس انٹرپرائزز کے نمائندوں کو حال ہی میں اختتام پزیر ہونے والے دو اجلاسوں ، 2022 میں قومی ترقیاتی و اصلاحاتی کمیشن کی ترجیحات ، ملک کی اقتصادی صورتحال، معاشی پالیسیوں اور غیر ملکی مالی اعانت سے چلنے والے اداروں کے لیے مواقع سے متعلق آگاہ کیا۔

کمیشن کے متعلقہ اہلکار اور وزارت تجارت کے فارن انویسٹمنٹ مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے نشاندہی کی کہ رواں سال کے معاشی اہداف میں مستحکم نمو کو مزید ترجیح دینا ، سپلائی سائیڈ کی ساختی اصلاحات کو باضابطہ طور پر مربوط کرنا ، گھریلو مانگ کو بڑھانا اور مزید مضبوط معاشی ترقی کے ساتھ اداروں کی حمایت کرنا ، شامل ہیں۔

چین دوہری گردش کے نئے ترقیاتی نمونے کی تعمیر کو تیز کر رہا ہے، جس سے غیر ملکی مالی اعانت سے چلنے والے کاروباری اداروں کے لیے مزید وسیع مواقع پیدا ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں