چین کے قومی شماریات بیورو

چین کی جدت کاری کے انڈیکس میں 8 فیصد کا اضافہ

بیجنگ (عکس آن لائن)چین کے قومی شماریات بیورو کی جانب سے جاری کردہ ایک تخمینے کے مطابق سال 2021 میں چین کی جدت کاری کا انڈیکس پچھلے سال کے مقابلے میں 8 فیصد بڑھ کر 264.6 تک جا پہنچا ۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سال 2021 میں چین کی جدت کاری کا عمل بخوبی جاری رہا اور ماحول نمایاں بہتر ہوا ہے جو اعلیٰ معیار کی ترقی کے لیے بھرپور سہارا بن چکی ہے۔اگلے مرحلے میں چین جدت کاری سے ترقی کو فروغ دینے کی حکمت عملی پر عمل پیرا رہے گا اور سائنس و ٹیکنالوجی کی ترقی کو مزید تیز بنائے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں