چین مخالف اقدامات

چین کی جانب سے امریکی محکمہ تجارت کے چین مخالف اقدامات کی شدید مخالفت

بیجنگ (عکس آن لائن) چینی وزارت تجارت نے امریکہ کی جا نب سے 7 چینی اداروں کو اپنی ایکسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کر نے کے حوالے سے امریکی اقدام کی سختی سے مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو فوری طور پر ایسے غلط اقدامات بند کرنے چاہیے۔جمعرات کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق وزارت تجارت کے ترجمان شو جوئے تینگ نے ایک میڈیا بریفنگ میں کہا کہ امریکہ نے بار ہا قومی سلامتی کے تصور کی آڑ میں برآمدی کنٹرول جیسے اقدامات کا غلط استعمال کیا ہے، اور دوسرے ممالک کی کمپنیوں اور اداروں کو دبانے اور ان پر قابو پانے کے لیے ریاستی طاقت کا استعمال کیا ہے۔

اس کی حالیہ مثال ایکسپورٹ کنٹرول لسٹ میں مذکورہ سات چینی اداروں کی شمولیت ہے۔ چین اس کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ امریکی اقدام سے چینی اور امریکی کمپنیوں کے درمیان معمول کے اقتصادی اور تجارتی تبادلے اور تعاون کو شدید نقصان پہنچا ہے، مارکیٹ قوانین اور بین الاقوامی اقتصادی اور تجارتی ساخت کو شدید دھچکہ لگا ہے، اور عالمی صنعتی چین اور سپلائی چین کے استحکام کو شدید خطرہ لاحق ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں