چینی صدر

چین کی ترقی کے اندرونی اور بیرونی ماحول میں گہری تبدیلیاں آئی ہیں،چینی صدر

بیجنگ (عکس آن لائن) چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ ترقی کے نئے مرحلے میں داخل ہوتے ہوئے، چین کی ترقی کے اندرونی اور بیرونی ماحول میں گہری تبدیلیاں آئی ہیں، اور بہت سے نئے بڑے مسائل ہیں جنہیں صحیح طریقے سے سمجھنے اور نمٹنے کی ضرورت ہے۔
اتوار کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق “چھیو شی ” میگزین میں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، صدر مملکت، اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ کا ایک اہم مضمون شائع ہو رہا ہے جس کا عنوان ہے، ” ملک کی ترقی میں اہم نظریاتی اور عملی مسائل کی درست تفہیم اور گرفت “۔مضمون میں اس بات کی نشاندہی کی گئی ہے کہ مشترکہ خوشحالی کے حصول کے لیے اسٹریٹجک اہداف اور عملی طریقوں کو درست طریقے سے سمجھنا اور نافذ کرنا چاہیے؛ سرمائے کی خصوصیات اور طرز عمل کے اصولوں کو صحیح طور پر سمجھنا چاہیے، سوشلسٹ مارکیٹ اکانومی کے حالات میں سرمائے کے مثبت کردار کو اچھی طرح بروئے کار لانا چاہیے، اور بنیادی سوشلسٹ معاشی نظام کو برقرار رکھنا اور اسے بہتر بنانا چاہیے۔ گھریلو وسائل کی پیداوار کی صلاحیت کو بڑھانا چاہیے، چینی کے چاول کے پیالے کو ہر وقت مضبوطی سے اپنے ہاتھوں میں رکھنا چاہیے، اور ہمارے چاول کے پیالے میں بنیادی طور پر چینی اناج ہونا چاہیے۔ یہ ضروری ہے کہ جامع زرعی پیداواری صلاحیت کی بہتری کو زیادہ نمایاں اہمیت دی جائے، اناج کی بنیادی خود کفالت کو یقینی بنایا جائے، اور کھانے پینے سے متعلق بڑے خطرات کی روک تھام اور حل کو درست طریقوں کو سمجھنا اور نافذ کرنا اشد ضروری ہے۔
چینی صدر نے اپنے مضمون میں مزید کہا کہ ہمیں باٹم لائین کی سوچ پر قائم رہنا چاہیے، پارٹی کی قیادت اور ملک کے سوشلسٹ نظام کے فوائد کو پوری طرح سے بروئے کار لانا چاہیے، اور بڑے خطرات یا بحرانوں سے بچنے کی کوشش کرنی چاہیے۔اس کے علاوہ سبز اور کم کاربن کی ترقی ایک پیچیدہ منصوبہ ہے اور اقتصادی اور سماجی ترقی کی جامع تبدیلی کے لیے ایک طویل مدتی کام ہے۔ کاربن پیک اور کاربن نیوٹرل کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے، ہمیں توانائی کے انقلاب کو غیرمتزلزل طور پر فروغ دینا چاہیے اور توانائی کے پاور ہاؤس کی تعمیر کو تیز کرنا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں