چین کی انٹیلجنٹ

چین کی انٹیلجنٹ مینوفیکچرنگ کے استعمال کا پیمانہ عالمی صفِ اول میں داخل

بیجنگ (عکس آن لائن) 2022 ورلڈ انٹیلجنٹ مینوفیکچرنگ کانفرنس میں چین کی صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت کے نائب وزیر شین گو بن نے کہا کہ پچھلے دس سالوں میں چین کی انٹیلجنٹ مینوفیکچرنگ کے استعمال کا پیمانہ کی سطح عالمی صف اول میں داخل ہو چکی ہے۔

جمعرات کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق انہوں نے کہا کہ 110 فیکٹریاں سمارٹ مینوفیکچرنگ کے بین الاقوامی اعلی درجے تک پہنچ چکی ہیں، اور تقریباً 2,000 اعلیٰ سطحی ڈیجیٹل ورکشاپس اور انٹیلجنٹ فیکٹریاں بنائی گئی ہیں جو اس صنعت کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں۔ مینوفیکچرنگ روبوٹس کی کثافت تقریباً 13 گنا تک بڑھ چکی ہے۔ انٹیلجنٹ مینوفیکچرنگ کے لیے کلیدی ٹیکنالوجیز جیسا کہ 5جی اور مصنوعی ذہانت کے استعمال کا پیمانہ دنیا میں سرفہرست ہے۔

پچھلے دس سالوں میں چین کی انٹیلجنٹ مینوفیکچرنگ آلات کی صنعت کا پیمانہ 3 ٹریلین یوآن تک پہنچ چکا ہے، اور صنعتی سافٹ ویئر ز مصنوعات کی آمدنی 240 بلین یوآن سے تجاوز کر گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں