امریکہ

چین کی امریکہ کے ایکسپورٹ کنٹرول کے مسلسل غلط استعمال پر تنقید

بیجنگ (عکس آن لائن)امریکی چپ ڈیزائن کمپنی “ان وڈیا” کے مطابق امریکی حکومت نے اسے درخواست کی ہے کہ وہ فلیگ شپ جی پی یو کمپیوٹنگ چپس کی دو تازہ ترین نسلوں، A100 اور H100 کی چین کو برآمدات روک دے ، جو مصنوعی ذہانت کی ترقی کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔

اس حوالے سے چین کی وزارت تجارت کے ترجمان شو یوتِنگ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکہ چین کو سیمی کنڈکٹر سے متعلقہ اشیاء کی برآمدات کو محدود کرنے کے لیے ایک عرصے سے ایکسپورٹ کنٹرول کو غلط استعمال کر رہا ہے، چین اس کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی طرز عمل منصفانہ مسابقت کے اصول سے متصادم ہے اور بین الاقوامی اقتصادی اور تجارتی اصولوں کے خلاف ہے، اس سے نہ صرف چینی کمپنیوں کے جائز حقوق اور مفادات کو نقصان پہنچے گا، بلکہ امریکی کمپنیوں کے مفادات کو بھی شدید نقصان پہنچے گا، بین الاقوامی سائنسی اور تکنیکی تبادلے اوراقتصادی اور تجارتی تعاون میں رکاوٹ آئے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی اقدام عالمی صنعتی و سپلائی چین کے استحکام اور عالمی معیشت کی بحالی کو متاثر کر رہے ہیں۔امریکہ کو چاہیے کہ وہ اپنے غلط اقدامات فوری ترک کرے، چینی کمپنیوں سمیت دنیا بھر کی کمپنیوں کے ساتھ منصفانہ برتاو کرے اور ایسے اقدامات پر عمل پیرا ہو جو عالمی معیشت کے استحکام کے لیے سازگار ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں