وبائی صورتحال

چین کا وبائی صورتحال میں عالمی مدافعتی گیپ کو ختم کرنے کے لیے مل کر کام کرنے پر زور

بیجنگ (عکس آن لائن)چین کے نمائندے نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 49ویں اجلاس میں نوول کورونا وائرس ویکسین کے حصول سے متعلق خصوصی سمپوزیم میں تمام فریقوں سے مدافعتی گیپ کو ختم کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔چینی میڈ یا کے مطا بق چین کے نمائندے نے کہا کہ وبا کے خلاف عالمی جنگ میں اولین ترجیح ویکسین کی کمی اور “ویکسین گیپ” کو ختم کرنا ہے۔ عالمی ویکسین کی پیداوار اور ویکسینیشن کی شرح میں اضافے کے باوجود، ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک کے درمیان “مدافعتی گیپ ” وسیع ہوتا جا رہا ہے۔

چند مغربی ممالک میں ذخیرہ کردہ ویکسین ان کی اپنی ضروریات سے کہیں زیادہ ہیں،جس سے ترقی پذیر ممالک کو ویکسین کی فراہمی متاثر ہوئی ہے اور عالمی انسداد وبا تعاون کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔تاحال چین 120 سے زائد ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کو 2.1 ارب سے زائد ویکسین فراہم کر چکا ہے ۔ اس کے علاوہ چین نے ویکسین کی تحقیق اور ترقی، پیداوار اور تقسیم سمیت مختلف پہلوؤں میں 20 ممالک کے ساتھ ٹیکنالوجی کی منتقلی اور پیداواری تعاون کیا ہے ۔ یوں بیرون ملک ویکسین کی 1 ارب خوراکوں کی سالانہ پیداواری صلاحیت حاصل ہو چکی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں