چین

چین کا امر یکی غلطیوں پر سخت جوابی اقدامات کر نے کا اعلان

بیجنگ (عکس آن لائن)چینی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ لی جیان نے چین پر پابندیوں کے حوالے سے امریکی دھمکی کا جواب دیتے ہو ئے کہا ہے کہ اگر امریکہ اپنی غلطیوں پر اصرار کر تا رہا تو چین سخت جوابی اقدامات اختیار کرے گا،

تر جمان چینی وزارت خارجہ نے بدھ کے روز منعقدہ ایک پر یس بر یفنگ میں زور دیتے ہوئے کہا کہ چین امریکہ کی طرف سے کسی بھی قسم کی یکطرفہ پابندیوں اور “لمبی بازو کے دائرہ اختیار” کی مخالفت کرتا ہے، اگر امریکہ اپنی غلطیوں پر اصرار کر تارہا تو چین سخت جوابی اقدامات اختیار کرے گا۔چینی میڈ یا کے مطا بق حال ہی میں، امریکی حکام نے بارہا کہا ہے کہ اگر چین نے یوکرین کے معاملے پر روس کی مدد کرنے کے لیے امریکی انتباہات کو نظر انداز کیا تو اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اس سلسلے میں چاؤ لی جیان نے اس بات پر زور دیا کہ پابندیاں کبھی بھی مسائل کو حل کرنے کا موثر طریقہ نہیں رہی ہیں۔

ایک طرف امریکہ چین کی حمایت اور تعاون کا خواہاں ہے اور دوسری طرف چین کے خلاف پابندیاں لگاتا ہے جو کہ ممکن نہیں۔ چین امریکہ کی طرف سے کسی بھی قسم کی یکطرفہ پابندیوں اور “طویل بازو کے دائرہ اختیار” کی مخالفت کرتا ہے اور چینی کمپنیوں اور افراد کے جائز حقوق اور مفادات کا پختہ طور پر تحفظ کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں