انسانی حقوق

چین کاانسانی حقوق کے فروغ میں ترقی کی اہمیت پر زور

اقوام. متحدہ (عکس آن لائن) چینی نمائندے نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے “ترقی کے حق” سے متعلق بین الحکومتی ورکنگ گروپ کے 23ویں اجلاس سے خطاب کیا۔منگل کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق انہوں نے انسانی حقوق کے فروغ میں ترقی کے کردار پر روشنی ڈالی اور بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ ترقیاتی مسائل اور عالمی ترقیاتی اقدامات کو فعال طور پر نافذ کرنے کے لیے انسانی حقوق کو اہمیت دیں ۔

چینی نمائندے نے کہا کہ موجودہ وبا نے تمام ممالک بالخصوص ترقی پذیر ممالک کی اقتصادی اور سماجی ترقی اور لوگوں کے معاش کو بری طرح متاثر کیا ہے اور عدم مساوات کو بڑھاوا دیا ہے۔ ترقی تمام مسائل کے حل کی کلید ہے۔ چین کے گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو کا مقصد بین الاقوامی برادری کی توجہ ترقیاتی مسائل کی جانب مبذول کروانا، عالمی ترقیاتی شراکت داری کی مضبوطی کو فروغ دینا اور بین الاقوامی ترقیاتی تعاون کو فروغ دینا ہے تاکہ 2030 کے پائیدار ترقیاتی ایجنڈے کو عملی جامہ پہنانے میں نئی قوت فراہم کی جا سکے ​​ اور صحت مند عالمی ترقی کو آگے بڑھایا جا سکے۔ترقی یافتہ ممالک کو چاہیے کہ وہ ترقی پذیر ممالک کو مزید مضبوط اور ا ہدافی مدد و حمایت فراہم کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں