شی جن پھنگ

چین نے ہمیشہ فلسطینی عوام کےجائزحقوق کی بحالی کی حما یت کی ہے، شی جن پھنگ

بیجنگ (عکس آن لائن) اقوام متحدہ میں فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کا دن منایا گیا۔ چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے متعلقہ سرگرمی کے نام تہنیتی پیغام بھیجا۔بدھ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق شی جن پھنگ نے کہا کہ فلسطین کا مسئلہ مشرق وسطیٰ کا بنیادی مسئلہ ہے۔ اس مسئلے کاجامع اور منصفانہ حل خطے کے امن و استحکام اور عالمی انصاف کے لیے ضروری ہے۔

فلسطین اور اسرائیل کے پرامن تعلقات ، خطے کی دو بڑی اقوام عرب اور یہودیوں کی مشترکہ ترقی کے لیے بہت ضروری ہیں۔ عالمی برادری کو غیر متزلزل طور” دو ریاستی حل” پر قائم رہنا چاہیے، فلسطین کے مسئلے کو ترجیج دینی چا ہیئے اور آزاد ملک قائم کرنے میں فلسطین کی مدد کرنی چا ہیئے۔

شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین نے ہمیشہ فلسطینی عوام کےجائز حقوق کی بحالی، امن مذاکرات کو فعال طور پر فروغ دینے اور فلسطین اور اسرائیل کے درمیان امن کو فروغ دینے کی مضبوطی سے حمایت کی ہے۔صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ چین فلسطین کے لیے انسانی اور ترقیاتی امداد فراہم کرتا رہے گا اور فلسطین کی معاشی و معاشرتی ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے مدد دیتا رہے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں