چین

چین نے سنکیا نگ بارے امر یکی الزامات کو مسترد کر دیا ،امریکی بے بنیاد الزامات امریکہ کی سیاسی سازش ہیں، چینی سفارتکار

اقوام متحدہ (عکس آن لائن) 21 مارچ نسلی امتیاز کے خاتمے کاعالمی دن  ہے۔ اس دن کی مناسبت سے  اقوام متحدہ کی76 ویں جنرل اسمبلی نے ایک یادگاری اجلاس کا انعقاد کیا۔ اجلاس میں اقوام متحدہ میں امریکہ کے مستقبل مندوب تھامس گرین فیلڈ نے سنکیانگ سے متعلقہ مسائل کے حوالے سے چین کی ساکھ پر حملہ کیا اور متعدد ممالک میں نام نہاد انسانی حقوق کے حوالے سےبے جا تنقید کی۔اقوام متحدہ میں چین کے نائب مندوب دائی بنگ نے امریکی مندوب کے بے بنیاد الزامات کو سختی سے رد کرتے ہوئَے اسے سراسر جھوٹ اور امریکہ کی سیاسی سازش قرار دیا۔

دائی بنگ نے کہا کہ امریکہ “نسل کشی ” کے بارے میں بہت اچھی طرح سے جانتا ہے ۔ امریکہ کے قیام کے بعد مقامی باشندوں کے خلاف جس منظم انداز میں قتل عام اور لوٹ مار کی گئی اس کے باعث مقامی باشندوں کی تعداد پچاس لاکھ سے کم ہو کر دو لاکھ پچاس ہزار رہ گئی ۔سال 1980 سے 2018 تک کے دوران امریکی پولیس کے نفاذِ قانون کے لیے اختیار کردہ متشدد طریقہِ کار کے باعث ہلاک ہونے  والے افریقی نژاد افراد کی تعداد سفید فام افراد سےساڑھے تین گنا زیادہ رہی ۔وبا کے بعد امریکی سیاستدانوں کے اکسانے پر ایشیائی نژاد افراد کے خلاف نفرت انگیز جرائم میں تیزی سے اضافہ ہوا۔ یہ سب  خون آلود  “نسلی امتیاز” ہے۔
دائی بنگ نے نشاندہی کی کہ امریکہ کو  دوہرا معیار ترک کرتے ہوئے اپنی غلطیوں کو درست کرنا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں