ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹس

چین نے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹس کی نئی کھیپ لانچ کر دی

بیجنگ (عکس آن لائن)چین نے شی چھانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹس کی نئی کھیپ لانچ کر دی ہے۔ہفتہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹس جن کا تعلق یاوگان35-03 فیملی سے ہے ، کو لانگ مارچ ٹو ڈی کیریئر راکٹ کے ذریعے خلا میں بھیجا گیا۔سیٹلائٹس کامیابی کے ساتھ مقررہ مدار میں داخل ہو گئے، اور لانچنگ مشن مکمل طور پر کامیاب رہا۔ مذکورہ سیٹلائٹس بنیادی طور پر سائنسی تجربات، ارضیاتی وسائل کے سروے ، زرعی پیداوار کے تخمینے، آفات سے بچاؤ و تخفیف اور دیگر شعبوں کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔
یہ لانچ چین کے لانگ مارچ راکٹ سیریز کا 429 واں مشن تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں