چین

چین میں کورونا وائرس سے مزید 245 افراد ہلاک ،مجموعی تعداد 1360 ہوگئی

بیجنگ(عکس آن لائن)چین میں کورونا وائرس سے مزید 245 افراد ہلاک ہوگئے،مرنے والوں کی مجموعی تعداد 1360 ہوگئی۔چینی میڈیا کے مطابق مزید 14886 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد صرف چین میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 59539 ہوگئی، کورونا وائرس کے 33 ہزار 693 متاثرین اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ چین کے علاوہ ہانگ کانگ اور فلپائن میں بھی ایک ایک مریض ہلاک ہوا۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران صرف چین میں 2 ہزار سے زائد افراد مختلف اسپتالوں میں لائے گئے۔ کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں میں سے 6 ہزار32 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں تاہم وائرس سے متاثرہ 8 ہزار 219 افراد کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔دوسری جانب 28 ملکوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 60 ہزار سے زائد ہوگئی ہے جبکہ جاپان میں لنگر انداز بحری جہاز میں کورونا متاثرین کی تعداد 203 تک پہنچ گئی۔اس کے علاوہ چین سے لندن آنیوالے ایک شخص میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں