چین

چین میں کم کاربن پر مبنی ترقی میں نمایاں ثمرات حاصل ہوئے،چینی مندوب

اقوام متحدہ (عکس آن لائن)اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی کانفرنس کے دوران چین میں حیاتیاتی تحفظ سے متعلق ضمنی اجلاس ب منعقد ہوا ۔جس میں حیاتیاتی تحفظ کے شعبے میں چین کے تجربات اور کامیابیوں کو شرکاء نے بھرپور سراہا۔اتوار کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق چینی صدر شی جن پھنگ کے خصوصی ایلچی شیئے چن ہوا نے کہا کہ گزشتہ دہائی میں چین میں کم کاربن پر مبنی ترقی میں نمایاں ثمرات حاصل ہوئے ہیں اور عالمی آب و ہوا کے انتظامی عمل میں چین ایک اہم
حصہ دار، خدمات سرانجام دینے والا اور رہنمائی کرنے والا ملک بن چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ سی پی سی کی بیسویں قومی کانگریس میں آب و ہوا سے متعلق واضع انتظامات کیے گئے ہیں اور ہم اپنے وعدے کو پورا کریں گے۔

موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے خصوصی ایلچی وارن ایونز نے کہا کہ آب و ہوا کی تبدیلی سے نمٹنے کے حوالے سے چین نے نمایاں نتائج حاصل کیے ہیں ۔اس کے علاوہ ، کاربن پرائسنگ کےذریعے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے حوالے سے چین دنیا میں بھی سرفہرست ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں