ڈسپلے سکرینوں

چین میں ڈسپلے سکرینوں کی سالانہ پیداواری صلاحیت 200 ملین مربع میٹر تک پہنچ چکی، وزارت صنعت

بیجنگ (عکس آن لائن)2022 ورلڈ ڈسپلے انڈسٹری کانفرنس چین کے شہر چھنگ دو میں منعقد ہوئی ۔جمعرات کے روز وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذمہ دار نے اجلاس میں کہا کہ اس وقت چین میں ڈسپلےسکرینوں کی سالانہ پیداواری صلاحیت 200 ملین مربع میٹر تک پہنچ چکی ہے۔ چین “سکرین کی تیاری کرنے والا ایک بڑا ملک” بن گیا ہے۔

چائنا الیکٹرانکس انفارمیشن انڈسٹری ڈویلپمنٹ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ ” چین کی نئی ڈسپلے انڈسٹری کی موجودہ صوتحال اور ترقی کے رجحان ” کے مطابق ، چین کی نئی ڈسپلے انڈسٹری کا پیمانہ بڑھتا جارہا ہے ۔

2012 سے 2021 تک شرح نمو 25.8فیصد تک جا پہنچی ، اور اسی مدت کے دوران ، درآمد اور برآمد کی صورتحال میں 2012 کے 14.05 بلین امریکی ڈالر کے تجارتی خسارے کو 2021 میں 8.496 بلین امریکی ڈالر کے سرپلس میں تبدیل کر دیا گیا ہے ۔ یوں چین ایک “کم اسکرین” سے ” اسکرین بنانے والا بڑا ملک” بن گیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں